اداکار شان شاہد کی شعیب اختر پر سخت تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پر تنقید کے تیر برسادیئے۔

گزشتہ کل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔

بعدازاں اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گزشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی۔

اداکار نے کہا کہ عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔

خیال رہے کہ شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوئی ہے۔