کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن، 24 گھنٹوں میں 12 دکانیں اور 1 ریسٹورنٹ سیل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی، 24 دکانیں سیل
اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی، 24 دکانیں سیل

ملتان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتظامیہ حرکت میں آگئی، 24 گھنٹوں میں 12 دکانیں اور 1 ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شہری انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 12 دکانوں اور 1 ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

پرائس مجسٹریٹ نے ملتان کے علاقوں بکر منڈی اور گول باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکانیں سیل کردیں جبکہ گھنٹہ گھر چوک میں گاہکوں کو کھانا کھلانے پر ریسٹورنٹ سیل کیا گیا۔

ممتاز آباد میں واقع میرج ہال میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے شہری انتظامیہ نے میرج ہال کے مالک پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ شجاع آباد میں 7 دکانیں سیل کردی گئیں اور 12 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ؎

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 660 سے زائد دکانوں اور 30 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے 2 روز قبل اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 660 دکانیں سیل کردی گئیں