ریلوے پولیس پشاور ڈویژن کی کارروائی،جعلی کرنسی رکھنے پر مسافر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلویز پولیس پشاور ڈویژن کی کارروائی،جعلی کرنسی رکھنے پر مسافر گرفتار
ریلویز پولیس پشاور ڈویژن کی کارروائی،جعلی کرنسی رکھنے پر مسافر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو جعلی کرنسی لے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اپنے بیگ میں 3 لاکھ 2 ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی چھپا کر کہیں اور منتقل کررہا تھا، ملزم کو ایس ایچ او نے مین گیٹ پشاور کینٹ سے گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مین گیٹ سے پلیٹ فارم کی طرف داخل ہورہا تھا جسکی ریلویز پولیس نے شک کی بنیاد پر تلاشی لی،ملزم نے جعلی کرنسی خاکی بیگ کے اندر کپڑوں کے نیچے چھپا رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:ابھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں سے لیڈی پولیس کانسٹیبلز خوفزدہ

ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts