مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شیر محمد نے اعتکاف میں بیٹھے ایک نمازی کا موبائل فون اور ایک کا بریسلٹ چوری کیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد ساؤتھ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم شیر محمد کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ اُس نے موبائل فون بیچ دیا ہے، پولیس موبائل فون ریکور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مسجد میں ایسے شرمناک فعل کرنے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تھانہ صدر چنیوٹ کے پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر خاتون سے جنسی زیادتی