معروف گلوکار ابرار الحق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف گلوکار ابرار الحق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے
معروف گلوکار ابرار الحق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی کورونا وباء کا کی زد میں آگئے، انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ابرار الحق نے عوام سے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد سماجی اور سیاسی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس وبائی بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ میں اسکائپ کے ذریعے ریڈ کریسنٹ اور سہارا ورکر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔ برائے مہربانی میرے اور ان سب سے لڑنے والوں کے لئے دعا کریں کہ سب جلد سے جلد صحت یاد ہوں۔

اس سے پہلے انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ انھیں گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی کی شکایت ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ میں کورونا سے متاثر نہیں ہوں تاہم گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت تمام لوگ جو میرے ساتھ رابطے میں رہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts