اے این ایف کے نجی کورئیر دفاتر پر چھاپے، پارسلز برآمد، منشیات اسمگلر عابد حسین گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کے نجی کورئیر دفاتر پر چھاپے، پارسلز برآمد، منشیات اسمگلر عابد حسین گرفتار
اے این ایف کے نجی کورئیر دفاتر پر چھاپے، پارسلز برآمد، منشیات اسمگلر عابد حسین گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے نجی کورئیر کمپنی دفاتر پر چھاپے مارے جس کے دوران منشیات کے پارسلز برآمد ہوئے جبکہ بین الصوبائی گروہ کے منشیات فروش عابد حسین کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کورنگی انڈس چورنگی سمیت نجی کورئیر کمپنیوں کے دفاتر میں چھاپے مارے۔ انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے بیرونِ ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ کورنگی سے بین الصوبائی گروہ کے منشیات اسمگلر عابد حسین کو 2 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کلفٹن نے چھاپوں کے دوران یوکے اور نیدر لینڈ کے پارسل سے منشیات برآمد کیں۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق دونوں پاسلز سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ نجی کورئیر کمپنی سے دستاویزات تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ پارسل بک کرانے والے ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:پولیس کا منشیات فروشوں سے فائرنگ کا تبادلہ، زخمی ملزم گرفتار

Related Posts