ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک سیلفی نے طلاق کی افواہوں پر پانی پھیردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abhishek and Aishwary dismiss divorce rumours with new selfie

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے طلاق کی افواہوں کو اپنی ایک ساتھ لی گئی سیلفی کے ذریعے مسترد کر دیا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو ممبئی میں اپنی بیٹی آرادھیا کی اسکول کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ایشوریا اپنے سسرالی گھر سے الگ ہو چکی ہیں لیکن ان کی موجودگی اور خوشگوار رویہ ان خبروں کی نفی کرتا ہے۔

ظہیر کا سوناکشی کو رومانوی انداز میں پرپوز کرنے کا انکشاف

مشہور بھارتی جوڑی، ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن، علیحدگی کی افواہوں کے درمیان ایک تقریب میں اکٹھے نظر آئے۔ یہ تقریب جمعرات کی شب منعقد ہوئی، جہاں دونوں ایشوریا کی والدہ کے ساتھ شریک تھے۔ تصاویر میں ایشوریا نے روایتی سیاہ لباس اور ابھیشیک نے کلاسک سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ ان کی خوشگوار تصاویر نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی۔

 

دونوں کو اپنی بیٹی آرادھیا کی اسکول تقریب میں خوشگوار انداز میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔ ان کی موجودگی اور گرمجوشی نے طلاق سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کی اور ان کے مضبوط تعلق کا اظہار کیا۔ اس واقعے نے دونوں فنکاروں کے مداحوں کو خوش کر دیاہے۔

Related Posts