آباد نے کراچی میں تمام قسم کی تعمیرات روکنے کا اعلان کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
آباد نے کراچی میں تمام قسم کی تعمیرات روکنے کا اعلان کردیا
آباد نے کراچی میں تمام قسم کی تعمیرات روکنے کا اعلان کردیا

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے کراچی میں تمام قسم کی تعمیرات روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سرمایہ کاروں کو مطمئن کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق آباد کے چیئرمین کا کراچی میں تعمیرات روکنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ آج سے کراچی میں زیر تعمیر پراجیکٹس پر کام بند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، ذمہ دار ایس بی سی اے ہے، خرم شیر زمان

سپریم کورٹ کاجعلی لیز پر قائم مکانات، کمرشل تعمیرات، تجاوزات گرانے کا حکم

چیئرمین آباد نے بلڈرز اینڈ ڈویلپرز سیکٹر میں سرکاری اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن اداروں سے پراجیکٹ کی منظوری لیتے ہیں، بعد میں انہیں مانا نہیں جاتا۔

آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے سوال کیا کہ بتایا جائے کس ادارے سے بلڈرز اور ڈویلپرز کو این او سی لینا ہوگا جس پر بعد میں اعتراض نہ اٹھایا جائے؟

بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی غیر یقینی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین آباد نے کہا کہ پراجیکٹ کی منظوری پر بعد میں سوالات اٹھنے سے خریدار اور بلڈر پریشان ہوجاتے ہیں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال آج سے کراچی میں تعمیرات روک دی جائیں۔ 

Related Posts