Friday, March 29, 2024

دانیہ شاہ کیخلاف کیس میں عامرلیاقت کی صاحبزادی آئندہ سماعت پرطلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامرلیاقت کی نامناسب ویڈیوزلیک کرنے سے متعلق کیس میں ان کی صاحبزادہ اور مدعی مقدمہ دعا عامرکو آئندہ سماعت پرطلب کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔

سٹی کورٹ میں جمعرات کوہونے والی سماعت میں مدعی مقدمہ دعائے عامرکو آئندہ سماعت 14 جنوری کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ایف آئی سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید پڑھیں:ہنی ٹریپ کے الزامات، عدالت کا مہوش حیات کیخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔