تیس ہزار روپے سے کاروبار شروع کرکے لاکھوں کمانے والا نوجوان۔ آخر کرتا کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک کامیاب بزنس اور پیسہ آج کل ہر نوجوان کا خواب اور اس کی تمام تر جدو جہد کا ہدف بنا ہوا ہے، ایسے ہی نوجوانوں کیلئے کراچی کا ایک نوجوان مثال بن کر ابھرا ہے، آئیے ہم آپ کو اس سے ملواتے ہیں۔

یہ ہیں کراچی کے ایک باہمت اور پر عزم نوجوان عسجد خان، وہ ایک بہت منفرد کاروبار سے وابستہ ہیں اور یہ کاروبار انہوں نے خود اپنے شوق سے چنا ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کا شوق ہی بڑھتے بڑھتے ان کا کاروبار بن گیا ہے۔

عموما ایسے لوگوں کو دنیا خوش قسمت مانتی ہے جن کا شوق ہی ان کا ذریعہ معاش بن جائے، یعنی جس کام میں وہ فطری شوق رکھتے ہوں وہی ان کا پیشہ ہو۔ ملیر کراچی کا عسجد خان بھی ایسے ہی خوش قسمت افراد میں شامل ہے۔ 

عسجد خان دیس بہ دیس کے رنگ بہ رنگے پرندوں اور فینسی مرغی مرغوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ یہ کام پہلے انہوں نے اپنے شوق کی تسکین کیلئے شروع کیا۔ شوق بڑھتے بڑھتے جنون اور پھر کاروبار بن گیا تو اب یہ ان کیلئے مالی وسائل کا ایک بہت ہی با عزت ذریعہ بن چکا ہے۔

عسجد خان نے ایم ایم نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ انہوں نے یہ کاروبار محض تیس ہزار روپے سے اسٹارٹ کیا اور اب وہ اللہ کے فضل سے اس کاروبار سے ماہانہ لاکھوں روپے انکم حاصل کرتے ہیں۔

عسجد خان کے کنگ شامو فارم میں دیس دیس کے خوبصورت پرندے بالخصوص طرح طرح کے مرغے مرغیوں کی کافی تعداد اہل شوق کو دعوت خریداری دیتی نظر آتی ہے، بلکہ یہاں مرغے مرغیوں کی ایسی خوبصورت اور نایاب نسل موجود ہے کہ شوق نہ رکھنے والا بھی دیکھے تو خریدے بنا نہ رہ سکے۔

عسجد خان نے بتایا کہ ان کے پاس جاپان، جرمنی، بھارت، مشرق بعید کے ملکوں سمیت دنیا کے مختلف خطوں اور ملکوں کے نہایت خوبصورت اور بیش قیمت مرغے موجود ہیں۔

عسجد خان نے اس کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو ہر طرح سے گائیڈ کرنے اور رہنمائی فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے دعوت دی ہے کہ وہ آئیں ان کے ہاں اور ایک با عزت روزگار کیلئے لائحہ عمل حاصل کریں۔

Related Posts