انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: انسٹاگرام پر 30 جعلی اکانٹس بنانے والی خاتون کو پولیس حکام نے گرفتار کرلیا گیا، خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے لیے اتنے اکاؤنٹس بنائے۔

ذرائع کے مطابق 20سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔ کورٹنی پولیس کے سامنے 10 بار اپنے سابق بوائے فرینڈ جولی پر چھری سے وار کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ میرا پیچھا کرتا ہے اور مجھے ہراساں کرتا ہے جس پر مسٹر جولی 6 بار گرفتار ہوئے۔ جولی کو 81 گھنٹے حراست میں گزارنا پڑا۔

ان پر حملے کا الزام بھی عائد ہوا اور انہیں گھر میں کرفیو، الیکٹرانک ٹیگ اور ملازمت سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تاہم پانچ مہینے کی مسلسل دھوکے بازی پر مبنی بیانات کا پول ان کے درجنوں جعلی اکانٹس سے کھل گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے کیلئے تیار، عمودی اسکرولنگ کا فیچر متعارف

تفتیش پر خاتون نے اعتراف کیا کہ جولی ان سے رابطہ رکھنا چاہتا تھا جس پر انہوں نے اسے پھنسانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ کیا۔

Related Posts