خراب کھانے اور زہریلی گیس کی صورت میں روشن ہوکر خبر کرنے والا قلم تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ:پرانے خراب ہوجانے والے کھانے، سبزیوں اور مختلف اقسام کے پھل اور جان لیوا گیسز کی شناخت کرنے والا ایک قلم تیار کیا گیا ہے، اس قلم کی اہم بات یہ ہے کہ اس کی نِب ان گیسوں کے موجود ہونے پر اپنی روشنی بدل لیتی ہے۔

خاص طور پر جنگی حالات یا حملوں میں اعصابی ایجنٹ گیس استعمال کی جاتی ہے جن کی بو اور رنگت نہیں ہوتی۔ اسی طرح کھانے پینے کی بہت سی اشیا خراب ہونے پر بھی گیس کے بخارات خارج کرتی ہیں جنہیں ہم سونگھ نہیں سکتے۔جس کا ان قلم کی مدد سے پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

چین مین شینزن انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز نے اس پین کو کئی اداروں کے تعاون بنایا ہے، اس قلم کا اولین نمونہ (پروٹوٹائپ) دیکھنے میں سرنج کی طرح لگتا ہے اور بہت کم خرچ اور مؤثر بھی ہے۔ یہ اپنے خواص کی بنا پر مضر کیمیکل کی انتہائی معمولی مقدار بھی نوٹ کرسکتا ہے۔جو حیران کن ہے۔

ایگریگیشن انڈیوسڈ ایمیشن فلوروجین (ایل ای جینس) اس طرح کے سینسر عام طور پر استعمال کرتے ہیں اور مضر کیمیکل ان سے چپکنے کے بعد ایک طرح کی رنگ دار روشنی خارج کرنے لگتے ہیں لیکن اب سے قبل یہ سارے نظام مائعات (لیکوئیڈ) پر مبنی تھے۔

واضح رہے کہ مچھلی معمولی بھی پرانی ہوگی تو امائن سینسر اسے فوری طور پر شناخت کرلے گا۔ اگلے مرحلے میں مختلف کھانوں کی خرابی نوٹ کرنے والے مختلف سینسر تیار کیے جائیں گے۔جس سے خراب اشیاء کی نشاندہی کرنے میں بہت زیادہ آسانی ہوجائے گی۔