جوڑے کی موٹر سائیکل پر غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوڑے کی موٹر سائیکل پر غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جوڑے کی موٹر سائیکل پر غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں موٹرسائیکل پر سفر کے دوران بھارتی جوڑے کو غیر اخلاقی حرکات کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار جوڑے کو نامناسب حرکات کرنے پر پولیس نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا جہاں دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ وہ جس موٹر سائیکل پر سوار ہیں وہ بھی چوری کی ہے۔

جوڑے کو موٹر سائیکل پر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نامناسب انداز میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس سپریٹندنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لینے کے بعد کارروائی کی ہے، جوڑے کو غیر ذمہ داری سے ڈرائیونگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ کیس بھی رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی معاشرے کا ہر طبقہ بی جے پی کی کارکردگی سے ناراض ہے۔اکھلیش یادو

مذکورہ جوڑا جس موٹر سائیکل پر سوار تھا اس کی نمبر پلیٹ اور کاغذات بھی موجود نہیں تھے، پولیس نے مزید تفتیش کی تو پتہ چلا کہ یہ موٹر سائیکل چوری شدہ ہے جو ایک سال قبل نزدیکی گاؤں سے چرائی گئی تھی۔

Related Posts