بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 2 دوستوں کو کچل دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:شہرقائد کے علاقے بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

لانڈھی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاجبکہ لانڈھی میں ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق کی شناخت 16سالہ عثمان ولد نزیر اور زخمی کی شناخت 20سالہ عطاالرحمن ولد یاسین کے نام سے ہوئی۔

قبل ازین لانڈھی ظفر ٹاؤن پل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ قبل ازیں لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

جس کی لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 21سالہ احمد علی ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی جو کورنگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔