پاڑا چنار کیلئے سامان لیکر دوسرا قافلہ بھی روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

ٹل کینٹ سے کرم کیلئے اشیائے ضروریہ لے جانے والی 25 گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ روانہ کر دیا گیا، قافلے میں تاجروں کے 45 کے قریب مال بردار گاڑیاں شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹل کینٹ سے کرم کیلئے اشیائے خورد نوش لے جانے والا 25 گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ روانہ کردیا گیا جبکہ 20 سے زائد گاڑیاں چھپری چیک پوسٹ سے واپس آگئیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کے مطابق کرم کیلئے اشیائے خوردونوش کا دوسرے قافلے میں تاجروں کی 45 کے قریب مال بردار گاڑیاں شامل ہیں۔

پی آئی اے کی پروازوں میں کھانے کے خلاف شکایات میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں میں تاجروں کا آٹا، گھی، چینی اور روز مرہ زندگی کے اشیا شامل ہیں، قافلے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ ٹل سے کرم کے لئے اشیائے خوردونوش کا 45 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ آج روانہ جائے گا، جن میں اشیائے خوردونوش ادویات، سبزیاں اور پھل شامل ہیں۔

دوسری جانب پارا چنار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی جاری ہے، تمام بازار اور دکانیں بند ہیں۔ قبائلی رہنما کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی آبادی کیلئے 40 ٹرک سامان ناکافی ہے، ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جائے۔

Related Posts