مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں 15 فیصد کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.198 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے3.777 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا، فروری میں یو اے ای سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا

فروری کے مہینے میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 324 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری میں 386 ملین ڈالر تھا۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں یو اے سی سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 20 فیصد کااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، جنوری میں ترسیلات زر کا حجم 269 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو فروری میں بڑھ کر 324 ملین ڈالر ہوگیا۔

Related Posts