پولیس اہلکار نے خاتون اہلکار کا ریپ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 10سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل
کراچی میں 10سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مٹیاری: صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے نزدیک ہالہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ایک خاتون اہلکار کا ریپ کرکے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 336، 337، 356 بی، 506 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کانسٹیبل یوسف بلال کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے مقامی صحافی سے گفتگو میں کہا کہ مذکورہ کانسٹیبل نے مجھے ایک ملزم کیخلاف انکوائری کے سلسلے میں کام کرنے کے بہانے سےپولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر بلایا۔

خاتون نے کہا کہ اُس نے مجھے چائے میں نشہ آور دوا ملا کردی، جس کو پینے کے بعد میں بے ہوش ہوگئی، اُس کے بعد ملزم نے میرا ریپ کیا اوراُس واقعے کی ویڈیو بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ اُن کے ساتھ کیے گئے اس ظلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر وہ اب انہیں بلیک میل کررہا تھا۔

واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ مبینہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں متعدد تھانوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی آفیسرز اور رائٹنگ ہیڈ کانسٹیبل بنایا جارہا ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Related Posts