درگاہ خواجہ غریب نواز کا زائر برساتی پانی میں بہہ گیا؛ وڈیو وائرل ہوگئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ اسکرین گریب )

اجمیر شریف میں شدید بارشوں کے باعث خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے خواجہ غریب نواز درگاہ پر زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کے پانی نے سڑکوں کو سیلابی ندیوں میں تبدیل کر دیا ہے، جس سے درگاہ تک آنے والے زائرین پانی کے بہاؤ میں پھنس گئے۔

گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے اجمیر شہر میں پانی کی سطح بہت اُونچی ہو گئی ہے۔ درگاہ کے اطراف میں پانی کے بہاؤ نے زائرین کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا جبکہ ایک زائر تیز پانی کا زور برداشت نہیں کر پایا اور پانی کے ساتھ بہہ گیا، دکانداروں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں بچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو گرافیک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کئے ہیں لیکن بارشوں کے جاری رہنے سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ درگاہ تک آنے والے زائرین کو ابھی بھی شدید دھند اور پانی کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے۔

یہ واقعہ اجمیر شریف میں بارشوں کی بری صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جس سے ہزاروں زائرین متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس اور نجات دلہنوں نے بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا چکے ہیں؟

Related Posts