گٹکے کے شوقین مسافر نے جہاز کو بھی نہ بخشا، دیوار پر پچکاری کے نشان چھوڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گٹکے اور پان کی پیکیں کراچی کے گلی، محلوں میں جگہ جگہ دیکھنے کو ملتی ہیں، جن کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پان کی پیکیں جگہ جگہ پھینکے کا رواج صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہے، حال ہی میں گٹکے کے شوقین ایک شخص نے ہوائی جہازکو بھی نہ بخشا اور اُس کی دیوار پر پچکاری کے نشان چھوڑ گیا۔

اس حوالے سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) آفیسر اونیش شرن کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ہوائی جہاز کے اندر کھڑکی کے ساتھ والی ایک سیٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں لکھا، کسی نے اپنی شناخت چھوڑ دی۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس پوسٹ میں جہاز کی دیوار پر گٹکے کی سرخ پیک کے نشان واضح ہیں۔

معلوم رہے کہ یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اِن دنوں دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔

Related Posts