اسٹاک مارکیٹ میں 10.48 پوائنٹس کی معمولی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 10.48 پوائنٹس کی معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 42011.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں 0.02 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

دوسری جانبملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 234 روپے سے تجاوز کر گئی۔جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 233 روپے ہوگئی:فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔