افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند کون ہیں؟ ان کی زندگی پر ایک نظر!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند کون ہیں؟ ان کی زندگی پر ایک نظر!
افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند کون ہیں؟ ان کی زندگی پر ایک نظر!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:طالبان کو اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ دنیا کو ساتھ ملائے بغیر تنہا افغانستان میں کچھ کرسکتے، اس لئے انہوں نے افغانستان میں اپنے مخالفین کے لئے عام معافی کا اعلان کرکے عبوری حکومت کا بھی اعلان کردیاہے، جس میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کا اعلان افغانستان کے درالحکومت کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پریس کانفرنس میں عبوری حکومت کیلئے کابینہ کے اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

ملا محمد حسن اخوند اس وقت طالبان کی طاقتور فیصلہ ساز رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق قندھار سے ہے جہاں سے طالبان کا بھی آغاز ہوا تھا۔ وہ طالبان کی مسلح تحریک کے بانیوں میں سے ہیں۔

طالبان کے ایک رہنماء کا ان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملا محمد حسن اخوند نے 20 سال رہبری شوریٰ کے سربراہ کے طور پر کام کیا اور اپنی معتبر ساکھ قائم کی۔ ملا محمد حسن اخوند عسکری پس منظر نہیں رکھتے بلکہ مذہبی رہنما ہیں اور اپنے کردار اور دین داری کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ملا حسن اخوند 20 سال سے شیخ ہیبت اللہ کے قریب رہے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ملا حسن طالبان کی سابقہ حکومت میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں، وہ اس سے قبل وزیر خارجہ کے منصب پر بھی کام کرچکے ہیں اور نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کردیا، ملا محمد حسن اخوند سربراہ مقرر

Related Posts