مسجد الحرام میں ایک زائر کو اپنی جائے نماز پیش کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مکہ میونسپلٹی نے مسجد الحرام میں صفائی کرنے والے عملے کے بنگلادیشی رکن کی پذیرائی کی ہے۔
ابون ابو بکر نامی عملے کے اس رکن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور اس کے اخلاص، عاجزی اور ایثار کی تعریف کی گئی۔
موقر معاصر جیو نیوز کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے مطابق ابون ابو بکر کے مثالی رویے اور زائرین کے لیے مخلصانہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی پذیرائی کی گئی ہے۔ بلدیہ نے اس عمل کو ان اقدار کی عکاسی قرار دیا جو مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی پہچان ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابون ابو بکر اپنی ذاتی جائے نماز ایک زائر کو دیتا ہے تاکہ وہ مسجد الحرام میں نماز ادا کر سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








