پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان آج مثبت رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈیڈ انڈیکس 86 پوائنٹس اضافے سے 41ہزار352 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
کراچی میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی شروع
حصص بازارمیں آج 9 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.33 ارب روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6276 ارب روپے ہے۔