افغانستان میں رواں ماہ سردی کی لہر نے پچھلے تمام سالوں کا ریکارڈ توڑدیا، ملک کے بعض علاقوں میں پارا منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تگ گرگیا جس کی وجہ سے وہاں کے رہنے والوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
رواں ماہ افغانستان میں سردی کی وجہ سے 166 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق حالیہ اموات سیلاب یا ہیٹروں سے گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے ہوئیں، سرد موسم کے دوران100 گھر تباہ، 80 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے۔
امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے 38 ملین میں سے نصف کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ تقریباً چالیس لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔