19 مئی کو تاریخ ساز تقدس مسجد نبوی ﷺکانفرنس منعقد ہوگی،قاری محمد عثمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

19 مئی کو تاریخ ساز تقدس مسجد نبوی ﷺکانفرنس منعقد ہوگی،قاری محمد عثمان
19 مئی کو تاریخ ساز تقدس مسجد نبوی ﷺکانفرنس منعقد ہوگی،قاری محمد عثمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ 19 مئی کو کراچی میں تاریخ ساز تقدس مسجد نبوی ﷺکانفرنس منعقد ہوگی۔ تقدس مسجد نبوی ﷺکانفرنس دشمنان اسلام کی بیخ کنی کیلئے آخری کیل ثابت ہو گی۔

علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شعائر اسلام کے تحفظ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔ حرمین شریفین سے عقیدت ایمان کا حصہ ہے۔ شعائر اسلام کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

مذہب سے بیزار جن لوگوں نے حرم نبوی اور مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی اور ہلڑ بازی کی ہے انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ تقدس مسجد نبویﷺ کانفرنس کے حوالے سے جامعہ عمر مکہ مسجد اور ڈیرہ الجمعیت بلدیہ ٹاؤن، مدرسہ مصعب بن عمیر یوسف گوٹھ میں علماء کرام اور جماعتی احباب سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر بزرگ عالم دین مولانا علی سید، قاری امین الدین ہزاروی، قاضی امین الحق آزاد، حاجی عزیزالرحمن دیشانی، مولانا کفایت اللہ، موسی لغاری، ڈاکٹر عبدالستار لغاری، عطاء الرحمن دیشانی اور دیگر احباب موجود تھے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی کو شعائر اسلام پر حملوں کی اجازت نہیں دے گی۔ دینی مدارس اور مساجد سے جو پاکیزہ جماعت تیار کی جارہی ہے وہ ہر محاذ پر اسلام سے بیزاری کا کلچر متعارف کرانے والے غیروں کے نمائندوں کا قلع قمع کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ 19 مئی بروز جمعرات کراچی کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ عاشقان ختم نبوت ﷺکا عظیم الشان اجتماع مذہب بیزار طبقے کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی حرم نبوی کی حرمت و نبی اکرمﷺ سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے نکلیں۔ پورا کراچی یک آواز ہوکر مذہب بیزار اور اسلام دشمن عناصر پر واضح کردے کہ شعائر اسلام اور مساجد کا تحفظ ایمان کی اساس ہے۔

مزید پڑھیں:غریب عوام کے ٹو اسٹروک KCR رکشے بند کرنا بدترین ظلم ہے، قاری محمد عثمان

قاری محمد عثمان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان اور ہر مومن مسلمان اس عظیم الشان کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائیں۔ گھر گھر اور علاقہ علاقہ مہم چلاکر لوگوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔

Related Posts