پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوران میچ میدان میں گھسنے والے تماشائیوں کیخلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے 2 تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے جاوید ولد گل رحمٰن اور محمد عباس ولد سجاول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کےخلاف تعزیرات پاکستان کی تین دفعات لگائی گئی ہیں، دونوں افراد عزیز اس وقت بھٹی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائیوں کیخلاف مقدمہ درج

خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں یکے بعد دیگرے 2 شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں داخل ہو گئے تھے۔گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں شائقین پاکستانی وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے مداح تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا

گراؤنڈ سے لے جانے کے دوران دونوں مداحوں نے میڈیا سے گفتگو کی تھی، ایک نے کہا کہ وہ بابراعظم سے ملنے گیا تھا کیونکہ وہ اُن کا مداح  ہے۔ اس نے میڈیا سے اپیل کی کہ میرے والد نہیں ہیں، مجھے چھڑوا دیں۔

Related Posts