کوئٹہ سریاب روڈ پر بم دھماکہ، ایگل اسکواڈ کے 2اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ سریاب روڈ پر بم دھماکہ، ایگل اسکواڈ کے 2اہلکار زخمی
کوئٹہ سریاب روڈ پر بم دھماکہ، ایگل اسکواڈ کے 2اہلکار زخمی

کوئٹہ:سریاب روڈپر زیرتعمیر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پرکیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جس وقت ایگل سکواڈ کے اہلکار گشت کرنے میں مصروف تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے ایگل سکواڈ پولیس کے 2 اہلکارزخمی ہوئے جن کوفوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بم زیرتعمیر سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ جبکہ ایگل اسکواڈ کے اہلکارٹارگٹ تھے۔

مزید پڑھیں: معمولی موبائل کی خاطر دوست نے دوست کی جان لے لی

Related Posts