پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم
پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر انداز سے مہنگائی کا سامنا کیا اور ہماری صورتحال دیگر خطوں کے برعکس بہتر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے لاک ڈاؤن کے باعث عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

حکومت غریبوں کیلئے 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کررہی ہے۔وزیراعظم

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جہاں قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے کر بری طرح متاثر کیا، وہاں پاکستان اس چیلنج سے نبرد آزما ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے چیلنج سے نسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا۔ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگائی کی صورتحال بہتر ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلوں کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت 9 نومبر کو منگل کے روز ہوگا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال زیرِ غور آئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Posts