جنیوا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور ٹی وی چینلز کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کردیا جاتا ہے۔صحافی برادری پر تشدد، اغواء اور سنگین انسانی خلاف ورزیوں کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔
شہروں کا عالمی دن، دنیا کے 80 کروڑ لوگ خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ
برفانی چیتے کا عالمی دن، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے نایاب ویڈیو جاری کردی
عالمی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ صحافی برادری کو ریاست کا چوتھا ستون قرار تو دیا جاتا ہے تاہم اپنے خلاف خبریں شائع یا نشر کیے جانے پر بدعنوان عناصر بھڑک اٹھتے ہیں اور میڈیا نمائندگان پر چڑھائی شروع کردی جاتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا نمائندگان پر تشدد کے بے شمار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے ہر سال عالمی دن منانے کا فیصلہ 2 نومبر 2013 کو 2 فرانسیسی صحافیوں کے مالی میں قتل کا واقعہ سامنے آنے کے بعد کیا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ عالمی دن منانے کا مقصد صحافی برادری کی اہمیت اجاگر کرنا اور ہر ملک کی حکومت کو میڈیانمائندگان کی حفاظت یقینی بنانے کی تاکید کرنا ہے۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ہر 10 میں سے صرف 1 صحافی کے قاتل کو سزا ملتی ہے۔