نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 110رنز پر محدود، ٹاپ آرڈر پھر ناکام

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 110رنز پر محدود، ٹاپ آرڈر پھر ناکام
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 110رنز پر محدود، ٹاپ آرڈر پھر ناکام

دبئی: نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلنے دی، ٹاپ آرڈر کو قابو کرکے پوری ٹیم کو 110رنز پر محدود کردیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ویرات کوہلی بھی اپنے شائقین کرکٹ کو مایوس کرکے جلد آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، نیوزلینڈ نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں ایک جبکہ بھارت نے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

قابل حیرت بات یہ ہے کہ بھارت، نیوزی لینڈ کو اب تک کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست نہیں دے سکا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کھیلے گئے ہیں اور دونوں میں ہی نیوزی لینڈنے بھارت کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دینے میں کامیاب

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورکپ میں کھیلا جانے والا بھارت کا یہ دوسرا میچ ہے، جس میں بھارت کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔

Related Posts