اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کر مزید کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی مقامی آبادی کو مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گلگت بلتستان کے مربوط ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام قانونی طریقہ کار کی رکاوٹیں دور کریں تاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے، جنہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے لیے لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں گداگروں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی، ایم این اے آفتاب صدیقی
علاقائی استحکام کے لیے پاک ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، آرمی چیف