پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار احسن خان نے ڈرامہ سیریل حیوان میں اداکاری سے معذرت کر لی تھی جس کی وجہ انہوں نے ایک شو کے دوران بتائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی کے ڈرامہ سیریل حیوان کے مرکزی کردار کیلئے احسن قریشی کو منتخب کیا گیا تھا، مزیدار شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے ڈرامہ سیریل اڈاری اور حیوان سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
میزبان فیضان شیخ اور عادی (عدیل امجد) کے شو میں احسن خان سے مختلف سوالات کیے گئے۔ میزبانوں کا کہنا تھا کہ آپ کو بچوں سے زیادتی پر 2 ایک جیسے ڈرامے آفر کیے گئے، احسن خان نے کہا کہ مجھے ڈراموں کے نام یاد نہیں لیکن ان میں سے ایک ہٹ ہوا۔
ٹی وی میزبان اور معروف اداکار احسن خان نے کہا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو وہ ہٹ ہونے والا ڈرامہ حیوان تھا۔ میں نے دو ڈرامے اِس لیے مسترد کردئیے کیونکہ میں ایک ہی کردار کو دوہرانا نہیں چاہتا تھا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری بھی کرنا چاہتا ہوں۔
معروف اداکار احسن خان نے کہا کہ میں ایک فیشن ویڈیو کی شوٹنگ کر رہا ہوں، بلکہ یہ ایک گانا ہے جس کی میں نے ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو گیت دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دیکھ کر یہ فیصلہ کریں کہ میں ہدایتکاری کے میدان میں آسکتا ہوں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈز حاصل کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست