عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے کسی کو نہیں پہچان رہے، بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے کسی کو نہیں پہچان رہے، بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل
عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے کسی کو نہیں پہچان رہے، بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

کراچی:  اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے کسی کو پہچان نہیں رہے ہیں، اگر جلد امریکا روانہ نہ کیا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی۔

لیجنڈ اداکارعمرشریف کے بیٹے جواد عمرکا کہنا ہے کہ دل کے عارضے کی وجہ سے ان کی والد کی صحت بالکل سنبھل نہیں رہی ہے، اداکار اسپتال میں زیرعلاج ہیں اوران کی حالت میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے۔

عمر شریف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار کی بیماری کافی خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے اور انہیں دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

اس متعلق ان کے بیٹے جواد عمرکا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔ اگر امریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

بیٹے نے مزید کہا کہ والد اس وقت بالکل بھی ہوش میں نہیں اور چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے،  پوری قوم سے والد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد حکومتی سطح پر عمر شریف کے لیے امریکا کے ویزے اور ایئر ایمبولینس سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عظیم اداکار عمر شریف کا امریکا میں علاج ڈاکٹر طارق شہاب کریں گے

Related Posts