واشنگٹن :امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کی 20ویں برسی کے موقع پر دہشت گرد گروہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کاایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا،ایک گھنٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔
اس ویڈیو میں الظواہری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ مغربی ممالک اور مشرق وسطی میں ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کریں۔
18) Event Zawahiri referenced was a raid on a Russian military base by the al-Qaeda-aligned Hurras al-Deen in Syria, which it claimed on Jan 1 (after rumors/reporting of his death surfaced in Nov). Also introduces Zawahiri with "May Allah Protect Him." https://t.co/Jp2ijuHECU
— Rita Katz (@Rita_Katz) September 11, 2021
گزشتہ برس کے اواخر سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ القاعدہ کے سربراہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز کی جانچ پڑتال کرنے والے امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ویڈیو پیغام کب ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب یہ جاننا بہت حیران کن ہو سکتا ہے کہ 20سال گزر جانے کے بعد اب بھی گیارہ ستمبر حملوں کے کئی شکار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ان عمارتوں میں آتشزدگی اتنی بھیانک تھی اور تباہی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی تھی کہ ہلاک ہونے والے بہت سے لوگوں کی شناخت کبھی نہیں ہو سکی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انشورنس بروکر کے طور پر کام کرنے والی ڈوروتھی مورگن حملے کے دن سے اب تک لاپتا تھیں۔
اب رواں ہفتے انھیں 1646 ویں ہلاک شخص کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے جبکہ اسی ہفتے 1647 ویں شخص کی بھی شناخت ہوئی ۔ڈی این اے ٹیکنالوجی میں ترقی سے اب ہڈیوں کے چھوٹے سے ٹکڑوں کا بھی ڈی این اے تجزیہ کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ کون لوگ تھے۔
مزید پڑھیں:افغانستان سے انخلاء میں معاونت پر ڈنمارک کا پاکستان سے اظہار تشکر