کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات، تحریک انصاف آگے، پیپلزپارٹی کی پوزیشن بھی مضبوط

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
imran khan maryam bilawal

کراچی: ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے، تاحال موصول ہونے والے نتائج کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف سب سے آگے جبکہ پیپلزپارٹی کی پوزیشن بھی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

ملک کے 42میں سے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں 205 وارڈز میں 1569 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنوعاقل میں الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

تاحال موصول ہونے والے نتائج کے مطابق منوڑہ کینٹ وارڈ 1 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد طیب 111 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبدالعلیم کوکنی 63 ووٹ لے سکے۔

منوڑہ واڈر نمبر 2 سے پیپلزپارٹی کے فضل خان 550 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ایاز خان 198 ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 4 سے پی ٹی آئی کے امیدوار امان اللہ 96 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد طاہر عالم 50 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈی آئی خان وارڈ 2 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ٹی آئی کے ڈاکٹر انور علی 75 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار محمد ریاض 83 ووٹ لے سکے۔

سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 3 تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ عمر 732 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ تحریک انصاف کے کاشف صدیق 631 ووٹ لے سکے۔

بنوں کے وارڈ نمبر 1 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سمیع اللہ 366 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جےیوآئی کے حافظ زعفران 213 ووٹ لے سکے۔

بنوں کے وارڈ نمبر 2 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جے یو آئی کے نعیم گل 348 ووٹ لے سکے۔

منگلا کے وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شکیل احمد 561 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزادامیدوارمحمدحسین 531 ووٹ لے سکے۔

ملتان کے وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار شمشاد علی انصاری ،ملتان کے وارڈ نمبر 3سے مسلم لیگ ن کے اختر رسول ، ملتان وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار ثناء اکبر 467 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات، دھاندلی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟

گوجرانوالہ وراڈ نمبر 10 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ 607 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار 296 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مری کے وارڈ 1 کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک خلیل 249 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم لیگ ن کے بلال یاسین 170 ووٹ لے سکے۔

مری کے وارڈ 2 کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اکمل نواز 478 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے صحبت خان 290ووٹ لے سکے۔

کوہاٹ کے وارڈ نمبر 3 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سفیان الرحمان 1070 ووٹ لے کر کامیاب رہے، آزاد امیدوار شوکت نواز 457 ووٹ لے سکے۔

پشاورکے وارڈ 5 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار شہزادرفیق 528 ووٹ لے سکے۔

پشاور کے وارڈ نمبر 2 کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم بخش 593 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے علاؤالدین 515 ووٹ لے سکے۔