افغان عوام نے مشکلات بہت دیکھ لیں، اب وہ امن چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری سیاست سے بالاتر ہو کر افغانستان کی مدد کرے، شاہ محمود قریشی
عالمی برادری سیاست سے بالاتر ہو کر افغانستان کی مدد کرے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان عوام نے بہت مشکلات دیکھ لیں اور بہت مصائب جھیل لیے، اب وہ اپنے وطن افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلاتا رہتا ہے جو ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں رہی اور پاکستان بے بنیاد پراپیگنڈے کا جواب دینا جانتا ہے۔

بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو افغانستان کے علاقے پنجشیر میں نام نہاد پاکستانی جہاز پر بنائے گئے بے بنیاد ویڈیو کلپس پر بھی عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ افغان عوام نے بھی بے حد مشکلات سہیں، اب وہ امن کے خواہاں ہیں جبکہ ایران ہماری تجاویز سے اتفاق کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہوتا ہے تو پورا خطہ اس سے مستفید ہو گا، افغانستان کواگر تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔

گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ہمسایہ ممالک پوری طرح باخبر ہیں، مجھے چار ملکی دورے کے دوران قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر جاننے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورتحال بگڑی تو سب متاثر ہوں گے، وزیر خارجہ

Related Posts