نیب پانچ سال پرانے کیس کھنگال رہا ہے آج جو ہورہا وہ دکھائی نہیں دیتا، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف
قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کیا ہو رہا ہے، نیب کو نظر نہیں آ رہا، نیب 5 سال پرانے معاہدے کھنگال رہا ہے۔ آج سستی بجلی والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی بنا کر قوم کی جیب کاٹی جا رہی ہے۔

لاہور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ حکومت کے جھوٹ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 3 ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگے پاور پلانٹس چلانے سے مالی بوجھ اور قرض بڑھ گیا، نقصان عوام اور پاکستان کا ہوا۔

میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد ہراسانی قانون کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو وفاقی حکومت نے چیلنج کردیا

Related Posts