نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہوناتشویشناک ہے ، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz nawaz
نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہوناتشویشناک ہے ، ‘ شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہونابہت تشویشناک ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کیلئے آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کے خون کے پلیٹلیٹس میں خطرناک حد تک کمی، علاج جاری

اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ نوازشریف کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ۔

پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوں اور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے نوازشریف کوبروقت اسپتال منتقل نہیں کیاگیا ۔

Related Posts