یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیائے ضروریہ سمیت مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور مزید دور ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں آج سے نئی قیمتیں نافذ کردیں، مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، اچار اور چائے مہنگی ہوگئی، ماچس، کیچپ، ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور ماچس کے علاوہ صابن کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 950 گرام چائے کی پتی کا ہر پیکٹ 40 روپے مہنگا ہوگیا، ایک لٹر ہارپک کی بوتل 49 روپے، ماچس کا پیکٹ 10 روپے، برانڈڈ ڈٹرجنٹ پاؤڈر 50 روپے اور زیتون کے تیل کی قیمت میں 51روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

گھی کا ایک کلو کا پیکٹ 31 روپے مہنگا ہوگیا۔ کوکنگ آئل 34 روپے فی لٹر، ڈیڑھ لٹر کولڈ ڈرنک 2 روپے، ٹوائلٹ سوپ کی قیمت 3 روپے بڑھ گئی۔ مکس اچار 30 روپے فی کلو جبکہ کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا۔ چکن اسپریڈ 50روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل زندگی بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے نے مریضوں اور لواحقین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

قبل ازیں 164روپے میں دستیاب آگمنٹن مارکیٹ میں 200 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ 142 روپے کی بجائے کانکر کا نیا ریٹ 241 روپے ہوگیا۔

آج سے 2 روز قبل کیلشیم انجیکشن کا پرانا ریٹ 350 روپے اورنیا ریٹ 600 روپے ہوگیا،ڈائیا جیسک کا پرانا ریٹ 750 جبکہ نیا ریٹ 1500 روپے ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ادویہ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں