بلال مقصود کی کیرم کھیلتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی، مداحوں کی کڑی تنقید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بلال مقصود کی کیرم کھیلتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی، مداحوں کی کڑی تنقید
بلال مقصود کی کیرم کھیلتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی، مداحوں کی کڑی تنقید

انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود نے کیرم کھیلتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے کڑی تنقید کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکار بلال مقصود نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں انور مقصود کے صاحبزادے کیرم کھیلتے نظر آئے تاہم ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے تنقید شروع کردی۔ 

جب بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہوئی دیکھی تو اپنی ویڈیو ایک بار پھر مزید تفصیل کے ساتھ شیئر کی جس پر مداحوں کی تنقید نیا رخ اختیار کر گئی۔ 

مداحوں کو تنگ کرنے کیلئے بلال مقصود نے کہا کہ میں نے کیرم کھیلتے ہوئے اسٹوری شیئر کی اور بڑے مزاحیہ جوابات آئے۔ کیا اس شاٹ کی واقعی اجازت نہیں ہوتی؟

گلوکار عاصم اظہر نے بلال مقصود کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلال بھائی شاٹ کی اجازت تو ہوتی ہے لیکن اس وقت جب آپ 7 سال کے ننھے منے بچے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سول اعزازات کیلئے فہرست سامنے آگئی، بڑے بڑے اداکار شامل