وفاقی حکومت ملک کی مشہورومعروف شخصیات، شوبز کے ستاروں اور فنکاروں کو سول اعزازات سے نوازے گی جس کی فہرست سامنے آگئی ، فہرست میں بڑے بڑے اداکار شامل ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں کو تمغۂ امتیاز اور ستارۂ امتیاز جیسے اہم سول اعزازات سے نوازا جائے گا جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:
تمغۂ امتیاز
صائمہ نور

بے شمار پنجابی اور اردو پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرکے شہرت کمانے والی اداکارہ صائمہ نور کو پہلی بار چوڑیاں سے نام اور پہچان بنانے کا موقع ملا جو لالی ووڈ انڈسٹری کی اہم فلمی سمجھی جاتی ہے۔
مومنہ درید

ہم ٹی وی کی سینئر پروڈیوسر اور کرئیٹو ہیڈ مومنہ درید اپنی ذاتی کمپنی ایم ڈی پروڈکشنز کی بھی سی ای او ہیں جو مختلف اہم پراجیکٹس پر کام کرکے شہرت اور نام کما چکی ہیں۔
روبینہ قریشی

سندھی زبان میں کلاسیکل گیت گانے والی روبینہ قریشی سن 60ء سے لے کر 90ء کی دہائی میں گائے گئے بے شمار گیتوں کیلئے مشہور ہیں۔
صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی
دردانہ بٹ

حال ہی میں مداحوں کو روتا دھوتا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جانے والی دردانہ بٹ نے رسوائی، انتظار اور رانی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامہ سیریل تنہائیاں سمیت متعدد پراجیکٹس میں ان کے کام کو سراہا گیا۔
ساجد حسن

خلیج سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر داد سمیٹنے والے ساجد حسن کو حسینہ معین کے ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے میں نبھائے گئے مزاحیہ کردار سے شہرت ملی اور آگے چل کر وہ ٹی وی کے سینئر اداکار بن گئے۔
شہریار زیدی

اداکاری کے میدان میں طویل تجربہ رکھنے والے شہریار زیدی کو متعدد ڈرامہ سیریلز میں ان کے سنجیدہ رولز اور دھیمے کرداروں کے باعث بے حد سراہا گیا۔
اسماعیل تارا

فلم ایکٹر اور کامیڈین اسماعیل تارا نے متعدد اسٹیج شوز، ٹی وی اور فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا کر ناظرین و سامعین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری جنہیں 5 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔
شاہد حمید
فلمسٹار شاہد کے نام سے مشہور شاہد حمید نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں متعدد فلموں میں کام کرکے شہرت کمائی جن کی پہلی فلم آنسو تھی۔
ستارۂ امتیاز
عابدہ ریاض شاہد (نیلو)

لالی ووڈ فلم اسٹار شان کی والدہ عابدہ ریاض شاہد جنہیں نیلو کے نام سے جانا جاتا ہے، متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کرچکی ہیں۔
سلمان اقبال
