کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون اور پڑوسی قتل، شوہر گرفتار، بیٹا فرار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا
اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا

کراچی پولیس نے غیرت کے نام پر 65 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے  شوہر کو حراست میں لے لیاہے جس کا بیٹا پڑوسی کی جان لینے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں دوہرے قتل میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔ ملزم نے اپنی 65 سالہ دوسری بیوی کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کردیا تھا۔

رواں برس 17 مارچ کے روز گھر سے خاتون حیاتاں کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی جسے اس کے شوہر ہزار خان اور بیٹے ظہور نے مل کر قتل کیا جس کا ہزار خان نے اعتراف کر لیا۔

ملزم ہزار خان نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتولہ حیاتاں کی پڑوسی اللہ بخش کے ساتھ دوستی تھی جسے اس نے پڑوسی کے ساتھ دیکھ لیا۔ ملزم نے اپنے بیٹے ظہور کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کیا۔

ہزار خان نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیوی پر کلہاڑی سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ خونی واردات کے بعد دونوں باپ بیٹا جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزم ہزار خان کے بیان کے مطابق واردات کے وقت اس کا بیٹا ظہور گھر کے باہر دروازے پر موجود تھا۔ آج سے 4روز قبل ظہور نے پڑوسی اللہ بخش کی دکان پر جا کر فائرنگ کی۔

ظہور نے فائرنگ کرکے اللہ بخش کو ہلاک کردیا۔ واقعے کے بعد ظہور اور اس کا ساتھی ملزم فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہزار خان سے تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی، موٹر سائیکل چوری کرکے پارٹس بیچنے والے 2 ملزمان گرفتار

Related Posts