امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے اسرائیلی مداحوں میں خاص طور پر اپنے البم کی تشہیر کی جس پر مظلوم فلسطینی سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے اپنے نیا البم ہیپیئر دین ایور (پہلے سے زیادہ خوش) کی اسرائیلی سامعین کیلئے تشہیر کی جبکہ حال ہی میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے۔
بیڈ گائے کی گلوکارہ کی طرف سے اسرائیلی مداحوں کو خاص طور پر مخاطب کرنے پر سوشل میڈیا پر موجود مظلوم فلسطینیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ بلی ایلش نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسرائیلیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میرا نیا البم ریلیز ہوگیا ہے۔
مشہورومعروف گلوکارہ بلی ایلش کے مداح مقبوضہ فلسطین، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں تاہم صرف اسرائیل میں البم کی تشہیر پر تشویشناک طور پر مظلوم فلسطینیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے امریکی گلوکارہ بلی ایلش کو سمجھایا کہ امریکا چاہے اسرائیل کی کتنی ہی حمایت کیوں نہ کر لے، اسرائیل کوئی تسلیم شدہ ریاست نہیں بلکہ فلسطین ہے جس پر صیہونیوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔
حال ہی میں اقوامِ متحدہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ سرزمینِ فلسطین پر اسرائیل کا یہودی بستیاں بسانا غیر قانونی فعل ہے۔ قبل ازیں بلی ایلش کا پہلا البم 2019 میں منظرِ عام پر آیا جسے مداحوں کی بڑی تعداد نے خوب سراہا اور امریکی گلوکارہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
اپنے دوسرے البم ہیپیئر دین ایور میں گلوکارہ بلی ایلش نے اپنی ذات کا اضطراب، معاشرتی اختلافات اور اندرونی خلفشار کو نمایاں کیا ہے تاہم اسرائیل کے حالیہ مظالم پر بین الاقوامی برادری اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین نور مقدم کے مبینہ قاتل سے وی آئی پی سلوک پر برہم