سندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو کارروائی کا اختیار دیدیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Karachi police arrested 31 accused

کراچی :سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا معاملہ،سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار دیدیا ہے اورمحکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

محکمہ داخلہ کے ایک ترمیمی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں، صنعتوں، دفاتر میں کارروائی پولیس انسپکٹر کرسکیگا،اس سے قبل کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیارڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا۔The Sindh government has authorized SHOs to take action on violations of SOPsپولیس انسپکٹر،ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت کاروائی کرسکیں گے،پولیس انسپکٹر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا اورہدایات جاری کرنے کے علاوہ کارروائی کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں تاہم عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عدالت نے پولیس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے سے روک دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید کوریجو نے شرقی و کورنگی کے اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس کو روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرنےپر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ معزز جج جاوید علی کوریجو نے کہا کہ عدالت بار بار دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے سے روک رہی ہے۔

پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معزز جج نے مزید کہا کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی۔ ایسے کیسز میں ایف آئی آرز درج کرنے کی بجائے شکایت درج کی جائے۔ اگر پولیس باز نہ آئی تو کارروائی کریں گے۔

Related Posts