ایک بازو سے محروم فہد معذور افراد کیلئے مثال بن گیا، فوڈ پانڈا سروس شروع کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ایک بازو سے محروم فہد معذور افراد کیلئے مثال بن گیا، فوڈ پانڈا سروس شروع کردی
ایک بازو سے محروم فہد معذور افراد کیلئے مثال بن گیا، فوڈ پانڈا سروس شروع کردی

کراچی: ایک بازو سے محروم فہدمعذور افرا دکے لئے مثال بن گیا، کبھی بھی معذوری کو اپنی مجبوری نہیں بنایا، فہد موٹر سائیکل پر فوڈ پانڈا سروس کے ذریعے لوگوں کو گھروں پر کھانا فراہم کرتا ہے۔

فہد نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ بچپن میں جب میں 2سال کا تھا تو سڑک پر ایک گاڑی والے نہیں مجھے ہٹ کیا اور میرا ایک بازو ضائع ہوگیا، فہد کا کہنا تھا کہ الحمداللہ مجھے کبھی بھی محنت کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

چاہے جتنی بھی زیادہ ٹریفک ہو اللہ کے فضل و کرم سے میں موٹر سائیکل چلا سکتا ہوں، میرے ماں باپ نے مجھے یہی سکھایا تھا کہ بیٹا کبھی بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا۔

فہد نے کہا کہ میرے ماں باپ نے مجھے تلقین کی تھی کہ کبھی چاہے شام میں 100روپے ہی ملیں وہ لے آنا ہم اُس میں گزارا کرلیں گے مگر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا۔

فہد نے کہا کہ لوگ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں، فہد کا کہنا تھا کہ جو لوگ سگنلز پر کھڑے ہوکر بھیک مانگتے ہیں میں اُنہیں بھی یہی کہوں گا کہ اللہ سے مانگوں بندوں سے نہیں مانگو، بندے کسی کو کچھ نہیں دیتے۔

آخر میں فہد کا کہنا تھا کہ میں معذور ہوں اور میں کوشش کروں گا کہ مجھے معذوری کے کوٹے پر نوکری مل جائے، اور اس ویڈیو کے ذریعے میری بات آگے پہنچ جائے، اگر نوکری نہیں ملتی تو میں پھر بھی اس پر رضا مند ہوں۔