اسلام آبا د:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اسلام آباد کے سیلابی ریلے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو اسلام آباد کے سیلابی ریلے کی ہے۔
This craziness has been witnessed by Islamabad this morning. These scenes are from sector E-11.
I wish & pray for safety of everyone. #Islamabad #rain #monsoon pic.twitter.com/zJK70qPRuu
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 28, 2021
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کی پوری سڑک سیلابی ریلے کا شکار ہے جس میں گاڑیاں ڈوبی ہوئی اور بہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد میں یہ خطرناک سیلابی ریلہ آیا ہے اور یہ مناظر سیکٹر ای 11 کے ہیں۔
مزید پڑھیں: جاوید میانداد نے وزیراعظم سے کھیلوں کی فیڈریشنز کا احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا