اداکارہ کم سابق شوہرکانیے ویسٹ کے نئے البم کی تقریبِ رونمائی میں شریک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اداکارہ کم سابق شوہرکانیے ویسٹ کے نئے البم کی تقریبِ رونمائی میں شریک
اداکارہ کم سابق شوہرکانیے ویسٹ کے نئے البم کی تقریبِ رونمائی میں شریک

ایٹلانٹا: امریکی اداکارہ کم کرداشین اپنے سابق شوہر کانیے ویسٹ کے نئے البم کی تقریبِ رونمائی میں شریک ہو کر ہزاروں مداحوں کے سامنے اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے کم کرداشیان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جن کے نئے البم کی تقریبِ رونمائی ایٹلانٹا اسپورٹس ایرینا میں ہوئی۔

رواں برس فروری کے دوران کم نے کانیے ویسٹ سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ایٹلانٹا میں 71 ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں کم 4بچوں کے ہمراہ آئیں۔

اپنے نئے البم ڈونڈا کا نام کانیے ویسٹ نے اپنی والدہ کے نام پر رکھا ہے جو 14برس قبل انتقال کرگئی تھیں۔ تقریبِ رونمائی میں معروف گلوکار نے نہ گیت گایا اور نہ ہی مداحوں سے خطاب کیا۔

نیا البم جب اسپیکرز پر چلایا گیا تو کانیے ویسٹ سرخ رنگ کا لباس پہن کر پورا چہرہ ڈھک کر 90 منٹ سے زائد وقت تک انتظار کرانے کے بعد اسٹیج پر آئے اور گیت پر رقص کیا۔

Kanye West wore an anime-inspired outfit featuring an unreleased red version of his jacket. Source: Page Six

لیدر سے بنے اسکن ٹائٹ جمپ سوٹ میں کم کرداشین تقریب میں اپنی بہن خلوئے کرداشین، دوست جوناتھن اور اپنے 4بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کم کرداشین نے براہِ راست نشر کی جانے والی تقریبِ رونمائی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک گیت آئم لوزنگ مائی فیملی گایا گیا۔

گزشتہ ہفتے کم کرداشین اور سابق شوہر اپنے 4 مشترکہ بچوں کے ہمراہ سان فرانسسکو بھی گئے کیونکہ دونوں فنکاروں نے عہد کیا ہے کہ والدین کی حیثیت سے اپنا فرض نبھاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکی اداکارہ کِم کرداشیئن نے اٹلی سے اپنے نام پر ایک قدیم رومی مجسمہ کیلیفورنیا اسمگل کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے خود سے منسوب خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 اٹلی سے مذکورہ مجسمہ مبینہ طور پر تقریباً 5 سال قبل 2016ء میں امریکا پہنچا۔ مجسمے کے متعلق اطالوی ماہرِ آثارِ قدیمہ کا کہنا تھا کہ کلاسیکل پیپلو فارس اسٹائل کے مجسمے کو لوٹ کر غیر قانونی طریقے سے امریکا لایا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکی اداکارہ کِم نے اٹلی سے مجسمہ اسمگل کرنے کا الزام مسترد کردیا