پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 32 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس کے باعث مجموعی طور پر 22 ہزار 971 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رپورٹ کیے گئے کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کے کورونا پر اقدامات بے نظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار535  ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 89 فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہا کہ بھارتی قسم کا کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اس لئے عوام کو عید کی چھٹیوں کے دوران سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے 7 روز قبل بتایا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کو سیاحتی مقامات پر دشواری ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں بھارتی کورونا سے احتیاط کی ضرورت ہے، اسد عمر

ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کراچی میں وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

کیسز کی روک تھام کیلئے آج سے 6 روز قبل کراچی کے ضلع کورنگی کی مزید 2 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کا مقصد عوام کو وائرس کے مہلک اثرات سے بچانا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ