پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

England defeated Pakistan by 3 wickets to win the series

مانچسٹر: انگلینڈ نے آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2۔1 سے جیت لی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 155 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جیسن رائے نے 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ، جوز بٹلر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملن محمد حفیظ کی گیند پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جونی بریسٹو 5 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بن گئے ، محمد حفیظ کی گیند پر معین علی ایک رن بنا کر بولڈ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے دو ، عماد وسیم ، عثمان قادر ، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ اس اہم میچ کے لئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ، عثمان قادر اور حسن علی کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔اوپنر محمد رضوان نے 76 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ، فخر زمان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم نے 11 رنز ، صہیب مقصود 13 اور محمد حفیظ نے ایک رن بنائے۔شاداب خان بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، عماد وسیم نے 3 رنز بنائے ، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Posts