اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے اثرات کم کرنے کیلئے برطانیہ سے بہترین سبق حاصل کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ برطانیہ ویکسین کے ذریعے کورونا کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کم کرنے کی بہترین مثال ہے۔
پیغام میں وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر کے دوران برطانیہ میں کیسز میں تو گزشتہ لہر کی طرح یکساں شرح پر اضافہ ہوا تاہم تشویشناک کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ کورونا میں مبتلا ایسے افراد جنہیں ہسپتال داخل کرانے کی ضرورت پڑے، براطنیہ میں بہت کم ہوگئے ہیں۔
سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہا کہ برطانیہ نے یہ کامیابی ویکسینیشن کی زیادہ شرح حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کی جس سے پاکستان بھی سبق حاصل کرسکتا ہے۔
UK is an excellent lesson of vaccination minimizing health impact of covid. See the graphs below. Cases have risen in current wave in UK at about the same rate as previous wave, but number of people needing hospitalization is much less due to high rate of vaccination achieved. pic.twitter.com/dEGnqKBDxY
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 20, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے کیلئے تباہی کا باعث ہے، عوام کو چاہئے کہ اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔
ٹوئٹر پر 5 روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا وائرس کے مریض بتدریج بڑھ رہے ہیں۔
اسد عمر نے ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ایس او پیز کا خیال رکھیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کی بھارتی قسم تباہی کا باعث، عوام زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔اسد عمر